اسلام آباد،پندرہ مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز کیا جائے گا،مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا پہلے مرحلہ 15 مارچ تا 15 اپریل ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری آئینی ذمے داری ہے
جبکہ مردم شماری کا پہلے مرحلہ 15 مارچ تا 15 اپریل ہوگاجس کے لئے ساڑھے 18
بلین روپے بجٹ رکھا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں گھر گھر جاکر اعداد
وشمار حاصل کیے جائیں گے جبکہ ملک میں موجود دہری شہریت رکھنے والوں کا بھی
اندراج ہوگا،خواجہ سراؤں کو بھی پہلی مرتبہ مردم شماری میں شامل
کیاجارہاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مردم شماری قومی
فریضہ ہے۔ مردم ،خانہ شماری کے انعقادکافیصلہ مشترکہ مفادات کونسل نے
کیا۔1998 میں بھی پاک فوج کے تعاون سے مردم شماری ہوئی۔1998 اور آج کے
حالات مختلف ہیں۔1998 میں مردم شماری ملک بھر میں ایک ساتھ ہوئی۔ مردم
شماری کے لئے پاک فوج کے 2 لاکھ جوان حصہ لیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے عمل کو شفاف ،اور
پر امن بنانے کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرے گی جبکہ اس سلسلے میں غلط
معلومات فراہم کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔