گھوٹکی ، کیڈٹ کالج گھوٹکی میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد
کیڈٹ کالج گھوٹکی میں پہلی یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، اس موقع
پر کیڈٹس کی جانب سے پریڈ ،پی ٹی اور جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ بھی پیش
کیاگیا۔
بریگیڈیئر عامر ریاض نے مختلف فیلڈز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر
کیڈٹس میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔تقریب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ اور
رکن سندھ اسمبلی سردار علی محمدخان مہر سمیت والدین کی بڑی تعداد بھی موجود
تھی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر عامر ریاض نے کہا کیڈٹس کا مختلف
فیلڈز میں شاندار مظاہرہ کرنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ گھوٹکی کیڈٹ
کالج تعلیم کے حوالے سے انتہائی معیاری تصور کیا جاتا ہے اورآنے والے وقت
میں مزید ترقی بھی کرے گا۔
بریگیڈیئر عامر ریاض نے کہا گھوٹکی کیڈٹ کالج سندھ کے دیگر کیڈ ٹ کالجز
میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے ، ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل کا سرمایہ ہیں، آج
کے کیڈٹس کل تعلیم حاصل کرکے آرمی آفیسر،انجینئر،سیاستدان ،ڈاکٹر زاور
بیوروکریٹ بنے گے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔