Mar 13, 2017 03:56 pm
views : 820
Location : Institute of Art & Design
Faisalabad- Fashion Designing Exhibition
فیصل آباد ،انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے تحت نمائش کا انعقاد
فیصل آباد ٹیکسٹائل ڈیزائننگ انسٹیٹیوٹ میں سالانہ فیشن ٹیکسٹائل ،گرافکس
،پینٹنگز اور وائٹ گلو کے کپڑوں سے بنائے گئے دلکش اور نت نئے ڈیزائن کے
جیکٹس،شوزاور کپڑوں پربنائی گئیں پینٹنگز کے پروجیکٹس کی نمائش کاانعقاد
کیاگیا۔
فیشن انڈسٹریز میں قدم رکھنے والے ان طلباء وطالبات نے فیشن کو ایک نئے
انداز میں پیش کرکے فیشن انڈسٹریز میں ایک انقلاب لانے کی کوشش کی ۔
نت نئے اور دلکش انداز میں سجائے فیشن اور پینٹگز کے اسٹال نے شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کیے رکھا۔
اس موقع پر انچارج انسٹیٹیوٹ آف آرٹ ڈیزائن تہمینہ نے بات چیت کرتے ہوئے
کہایہ اسٹوڈنٹس کا چار سالہ ڈگری پروگرام ہے جس میں ان کی چار سالہ محنت
شامل ہے۔یہاں فیشن ، ٹیکسٹائل اور پینٹکز کے بھی پروجیکٹس نمائش کے لیے
رکھے گئے ہیں۔ان پروجیکٹس پر ہمیں ملک کی بڑی بڑی انڈسٹریز کی جانب سے کافی
حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جس میں جیولرزاور انڈسٹریز سرفہرست ہیں۔
تہمینہ نے کہاان اداروں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ کے ادارے کے
طلباء وطالبات کامستقبل تابناک ہے اور یہ فیشن کی دنیا میں بہت ترقی کرسکتے
ہیں۔اس پروگرام کے انعقاد پر میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ ،فیکلٹی
ممبر ز اور اسٹوڈنٹس کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی محنت سے یہ سب کچھ ممکن
ہوا۔
فیشن شو میں شریک اسٹوڈنٹس کا کہنا تھا ان پروجیکٹس میں عام طورپر گھروں
میں پہننے والے کپڑوں کو ایک نئے اندازمیں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
جس میں اسٹالر ،شالز،گلو اوراسکارف وغیرہ شامل ہیں جس کا مقصد لوگوں کو اس
بارے میں آگاہی دینا ہے۔