Mar 13, 2017 04:54 pm
views : 755
Location : Malir University
Karachi- Governor Sindh addresses to Malir University Groundbreaking Ceremony
کراچی ، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شر مندہ تعمیر نہیں ہوسکتا ، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے ،جدید دور میں
اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمند ہ تعمیر نہیں ہوسکتا ، ملک
کی تعمیر وترقی میں تعلیم بنیادی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ تعلیم یافتہ
معاشر ہ ہی بہتر اور درست طریقہ سے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے ۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے ملیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی گراؤنڈ
بر یکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پا کستان بالخصوص صوبہ سند ھ میں
جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے لئے بھر پور کوششیں کی جارہی
ہیں ،اس ضمن میں نجی شعبہ معیار تعلیم کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت
ہورہا ہے اورملیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جدید دور کے تقاضوں کے
مطابق اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں اہم ثابت ہو گی ۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا ملیر یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
کاروشن اور تابناک مستقبل دیکھ رہا ہوں وہ دن دور نہیں جب اس کا شمار بھی
معیاری درس گاہوں میں شامل نہ ہو کیونکہ اس یونیورسٹی کی بنیاد ایک ایسے
گھرانہ نے رکھی ہے جس کی بے مثال خدمات ہیں ،اس گھرانہ نے اپنے 16ایکڑاراضی
پر قائم فارم ہاؤس کو تعلیمی درس میں تبدیل کرکے اپنے انسانیت سے قائم
رشتہ محبت کو مزیداجاگر کردیا ہے ۔
اس موقع پر ملیر یونیورسٹی کے چیئر مین جاوید جبار ، پروفیسر داکٹر
ٹپیوسلطان ، پروفیسرڈاکٹر شیر شاہ ، پروفیسر داکٹرسر اج سمیت یونیورسٹی کے
پر وفیسر ز،ڈاکٹر زا ور ماہر تعلیم سمیت دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔