Mar 13, 2017 05:45 pm
views : 734
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI Leader Khurram Shair Zaman Media Talk
کراچی ، کے الیکٹرک کی صارفین سے لوٹ مار، سندھ اسمبلی میں کمیٹی قائم
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسمبلی کے باہر
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کراچی الیکٹرک ایک طرف شہریوں
کو لوٹنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب قانون کی دھجیاں بھی اڑائی جارہی
ہیں۔جس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ اسمبلی میں ایک قرار داد
پیش کی گئی ہے ۔
کرا چی میں سندھ اسمبلی کے باہر قرار داد کے بارے میں بات کرتے ہوئے خرم
شیر زمان نے کہا دن میں 4گھنٹے کراچی کے صارفین کو 18روپے فی یونٹ اور
20گھنٹے ساڑھے بارہ روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کرنے کاپابند
بنایاگیا ہے لیکن کراچی الیکٹرک نیپرا کے اس احکامات کو نہیں مان رہی تھی ۔
خرم شیر زمان نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ آج کراچی کے لوگوں کے لیے خوشی کا
دن ہے کہ اس قرار داد پر سندھ اسمبلی نے ایک کمیٹی بنائی ہے ۔ہم جلد ہی
کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ اورنیپرا کے حکام کو سندھ اسمبلی بلائیں گے، اور
اس میں ہمارے ساتھ پیپلزپارٹی،مسلم لیگ نواز ،فنگشنل لیگ اور ایم کیو ایم
شامل ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کے نمائندے اس کمیٹی کو مانیٹرکریں گے۔
خرم شیرزمان نے مزیدکہابہت جلد کراچی الیکٹرک کی اس لوٹ مار کو ختم کرکے
کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیاجائے گا۔اس موقع پر میں چیف جسٹس آف
پاکستان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اس معاملے پر سو ٹو ایکشن لیں اور
کراچی الیکٹرک کی لوٹ مار کو ختم کرائیں۔