Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 13, 2017 07:14 pm views : 713

Location : CM Secretariat

Karachi- CM Sindh Syed Murad ALi Shah chairs Meeting regarding Green Line Project
  • Urdu

کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت گرین لائن منصوبے کی پیش رفت پر اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت نیو سیکریٹریٹ میں گرین لائن منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ ،جام خان شورو،چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ، پی ڈی گرین لائن منصوبہ صالح فاروقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گرین لائن منصوبہ پر صالح فاروقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا منصوبے کے تحت ہر بس اسٹاپ کے ساتھ عوامی بیت الخلاء بنائے جارہے ہیں ، جب کہ گارڈن ویسٹ پر گرین لائن کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیاجارہاہے۔
صالح فاروقی نے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوبتایا کہ گرین لائن منصوبہ 15.254بلین روپے کی لاگت سے 18جون 2016کو شروع ہوا، منصوبے کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت نے ایک ہزار ملین کی رقم مختص کی جس میں سے 400ملین روپے اب تک جاری کیے گئے ہیں۔ جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے 6بلین روپے مختص رقم میں سے 3بلین روپے جاری کیے گئے ۔جب کہ منصوبے پر 390مختلف اقسام کی مشینری جن میں 103ڈمپر،18فرنٹ لوڈرکام کررہے ہیں۔
صالح فاروقی نے مزید بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے 7321درخت کاٹ رہے ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صالح فاروقی کو ہدایت کی کہ اگر ایک درخت کاٹا جارہاہے تو اس کی جگہ 3درخت بھی لگائیں جائیں۔
صالح فاروقی نے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دہانی کراتے ہوئے کہا منصوبے کو سرسبزاور شاداب بنایاجارہاہے ،اور منصوبے کی تکمیل تک 21ہزار درخت لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا یہ ایک عوامی منصوبہ ہے اور اسے اپنے مقررہ وقت پر ہی مکمل کیاجائے ،تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیاجاسکے۔ منصوبے پر سست روی اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved