Mar 13, 2017 07:54 pm
views : 727
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Chairman PCB Shahryar Khan Media Talk
لاہور، میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی، شہریار خان
چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت
نہیں ملے گی لہذا کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ لیجیے اس کا کیریئر
ختم ہو گیا ہے۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈم میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے
ہوئے چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا آج کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی
فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے لہذا ہم نے
کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ نے بتایا کہ فٹنس کے معیارپر 3 سے 4 کھلاڑی بارڈرلائن
پر ہیں جس پر میں نے کہا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جب کہ ٹیم میں
وہ کھلاڑی شامل نہیں ہوگا جو معیار پرپورانہیں اترے گا۔
شہریارخان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے نت نئے طریقے استعمال
ہورہے ہیں،بکی کھلاڑیوں سے دوست، رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں جب کہ
فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کا سارا کیریر مشکوک ہوجاتا ہے۔
چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے مزیدکہا میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو
رعایت نہیں ملے گی لہذا میچ فکسنگ میں کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ
لیجیے اس کا کیریئر ختم ہو گیا ہے جب کہ اسپاٹ فکسنگ پر ٹریبیونل کا فیصلہ
قبول کریں گے۔