Mar 14, 2017 12:02 pm
views : 767
Location : Bacha Khan Markaz
Peshawar- ANP Leader Sardar Hussain Babak Press Conference
پشاور ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار بابک کا پریس کانفرنس سے خطاب
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار بابک نے باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے کہامخالفین کی جانب سے صوبے میں ہمیں برابنانے کے لیے
ہمیشہ سازش کی جاتی رہی ہے ،صرف یہ نہیں ہماری بنیادی سہولیات کو بھی ختم
کیاجارہاہے۔
سردار بابک نے کہا میں حالیہ کیے گئے سروے اور پی ٹی آئی کے بیان کو رد
کرتا ہوں جس میں کہاگیا ہے کہ صوبے کے لیے ہم نے بہت بڑا کام کیا ہے۔لیکن
میں کہتا ہوں کہ صوبے میں بڑا کام عوامی نیشنل پارٹی نے کیا ہے۔ ہم نے
مختلف اداروں سے معاہدے کیے،ہم نے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کیں،جس کا
ثبوت یہ ہے کہ جتنے بھی غیرملکی فنڈز ہمارے دور میں آئے ہم نے ان کا درست
استعمال کیا۔ اسکولوں کی تعمیر،ایری گیشن سسٹم کی بہتری ،پینے کے پانی کی
فراہمی کی ابتداء ہم نے کی ہے۔
سردار بابک نے کہا اسکولوں میں تعلیمی کی بہتری اور اساتذہ کی ٹریننگ کے
حوالے سے غیرملکی اداروں نے ہم پر اعتماد کیا اوربھر فنانشل سپورٹ بھی کی
،اور جوسلسلہ ہم نے شروع کیا وہ آج بھی وہیں پر رکا ہوا ہے۔