لاہور،ڈاکوؤں کی فائرنگ ،تین پولیس اہلکار زخمی
لیڈی ولنڈن اسپتال کے قریب کار سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
لاہورمیں لیڈی ولنڈن اسپتال کے قریب فورٹ روڈ پرسی آئی اے کے ایک اے ایس
آئی، دواہلکاروں اور ایک مخبر پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے
لئے پہنچی تو وہاں موجود کارسوارڈاکوؤں نے ان پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ کے
نتیجے میں 3 اہلکار رضوان، ظفر اور افضل شدید زخمی ہوگئے جنہیں میو اسپتال
منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 2 سی آئی اے اہلکاراور ایک سی آئی
اے کا مخبرشامل ہے۔ زخمی اہلکاروں کی جیبوں سے 70 ہزارروپے کی مالیت کرنسی
اور پرائز بانڈز برآمد ہوئے ہیں، فائرنگ کرنے والے ملزموں کی گرفتاری کے
لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جب کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے تھانہ
ٹبی سٹی کے علاقے میں سیف سٹی پراجیکٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد
لی جا رہی ہے۔