Mar 14, 2017 02:50 pm
views : 861
Location : Qaddafi Stadium
Lahore- Cricketer Hassan Ali media Talk
دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا، حسن علی
پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر حسن
علی نے لاہور میں قومی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کےحوالے سے جاری تربیتی کیمپ
میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کیمپ میں فٹنس
اورفیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ کیمپ میں کھیل کے تینوں شعبوں کی
پریکٹس پر توجہ دے رہاہوں اور اس سے مجھے کافی فائدہ ہورہاہے۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا بیٹنگ کافی بہتر ہورہی ہے ، اور پی ایس ایل سے
دو ،تین فاسٹ بولراس کیمپ میں آئے ہیں جن سے دورہ ویسٹ انڈیز میں کافی مدد
ملے گی ۔
حسن علی نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ اس دورے کا مجھ پرکوئی پریشر ہے یا
کوئی پریشر مجھ پرآئے گا۔ ڈیبیو انگلینڈ میں ہوا اور اس کے بعد آسٹریلیا
گیا اس لیے ویسٹ انڈیز جاکر میرا کیریئر ختم نہیں ہوگا۔
بولنگ کے حوالے سے حسن علی نے کہا فاسٹ بولنگ کا شوق مجھے وکی بھائی کو
دیکھ کرہوا،اور وہ ہی میرے آئیڈیل ہیں۔میں بھرپور کوشش کررہا ہوں کہ ان کی
طرح پرفارم کروں اور دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا
کروں۔