Mar 14, 2017 02:51 pm
views : 872
Location : Lahore Chamber of Commerce
Lahore- Federal Minister for Railway Khawja Saad Rafique address
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی شعبے کو فریٹ ٹرینوں کی پیشکش
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نجی شعبے کو فریٹ ٹرینوں کی پیشکش کرتے
ہوئے لاہور چیمبر پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کریں اور
سیالکوٹ،فیصل آبادوملتان چیمبر ز کے ساتھ مشاورت کریں۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا الیکٹرک ڈیزل لو کو موٹیو پاکستان لو کو موٹیو
فیکٹری میں تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔پاکستان ریلوے کو مافیا
،سیاسی اثر ورسوخ اور کرپشن سے پاک کردیاہے ۔
لاہور چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا پبلک پرائیوٹ پارٹنر
شپ ریلوے کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی ، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے
تحت شالیمار ٹرین کے لیے 1.80ارب روپے کی بلندترین بولی دی گئی ہے ، جس سے
پاکستان ریلوے کو سابق ایگریمنٹ کے مقابلے میں 1.14ارب روپے اضافی حاصل ہوں
گے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہامیں نے ملازمین سے کہا اگر آپ کام نہیں کریں گے اور
صرف مطالبات کریں گے تو پھر یہاں پر سیٹھ آجائیں گے پھر آپ جانے اور سیٹھ
جانے۔اور اگر آپ کام کریں گے تو پھر نجکاری نہیں ہوگی ۔ جس پر ادارے کے چند
گروپ نے کہا آپ انصاف کے فیصلے کریں اور ہم محنت سے کام کریں گے۔