کراچی،پا کستان رینجرز (سندھ ) کی کارروائی ، اسلحے کا ذخیر ہ برآمد
پا کستان رینجرز (سندھ )کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ
ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے کچھ شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت
گر دی کی نیت سے نیو کر اچی کے علاقے سیکٹر 11ایف میں واقع گودر تعمیرات
ملت اسکو ل میں اسلحہ اور ایمونیشن زیر ز مین چھپا رکھا ہے ۔
پا کستان رینجرز (سندھ ) نے فوری کارروائی کر تے ہوئے اسکول کی تلاشی لی جس
کے دوران اسکول میں موجود زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور
ایمونیشن برآمد کیا گیا ۔
برآمد کئے گئے اسلحے میں4عد د ایل ایم جی بمعہ 258راؤنڈ ز ،2عد د 8ایم ایم
رائفل بمعہ 2عد د میگزین ، 2عد د 7ایم ایم رائفل بمعہ 74راؤندز ،5 عد د
12بور ،2عد د 224رائفل ،1عد د 44بور رائفل بمعہ 1عد د میگزین ،1عد د
222رائفل بمعہ 30راؤنڈز ،2عد د 30بور پستول بمعہ 3عد د میگزین ،2عد د 9ایم
ایم پستول بمعہ 2عد د میگزین اور 3عد د ٹیلی اسکوپ شامل ہیں ۔