کراچی ، وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے اپنے دورے کے دوران وہ
تاجروں سے ملاقات اور ہندو برادری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے ۔ایئرپورٹ پر
گورنرسندھ محمد زبیر عمر،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر نے وزیراعظم
کا استقبال کیا وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم کے ہمراہ
ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورت حال سمیت
ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور
تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گے وزیراعظم شام کو کراچی میں
ہندوبرادری کے تہوارہولی میں بھی شرکت کریں گے۔