Mar 14, 2017 05:31 pm
views : 863
Location : Corps Headquarter
Peshawar- KP special Apex Committee Meeting
پشاور، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدرات خیبرپختونخوا کی خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فاٹا کا 93 فیصد علاقہ محفوظ بنا دیا گیا ہے
جب کہ علاقے کے 89 فیصد بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی ہوچکی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور میں
خیبرپختونخوا کی خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور
کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام
نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگر قانون نافذ کرنے
والے اداروں کے حکام بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان مہاجرین
اور بارڈر مینجمنٹ، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے اور صوبے میں سیکیورٹی
صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اس دوران آپریشن رد الفساد کی پیشرفت کا بھی
جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فاٹا کا 93 فیصد
علاقہ محفوظ کردیا گیا ہے جب کہ علاقے کے 89 فیصد بے گھر افراد کی آبائی
علاقوں کو واپسی ہوچکی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس کے شرکا نے شدت پسندی کے خاتمے، نیشنل
ایکشن پلان پر عملدرآمد اور عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے
مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔