Mar 14, 2017 05:59 pm
views : 1575
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, Index declines by 26 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس میں26پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس26پوائنٹس کی کمی کے
بعد48628پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر371کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔