اسلام آباد، مغرب ایشیا کااستحصال کررہا ہے ،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے
خطاب کرتے ہوئے کہا مغرب ایشیا کا استحصال کررہا ہے ، خطے کی قسمت کا فیصلہ
ہمیں خود کرنا ہے ، وقت آگیا ہے کہ ایشیائی ممالک کی ایک پارلیمنٹ ہو۔
تقریب میں بھارت سمیت 23ایشیائی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ چیئرمین
سینیٹ نے ایشیائی پارلیمنٹ کے اراکین کو اجلاس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا
ایشیا کے وسائل پر ایشیا کے لوگوں کا حق ہے ہم ان لوگوں کے نمائندے ہیں جو
استحصال کا شکار ہیں ، جو غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ، جو دہشت گردی کا
شکار ہیں۔
انہوں نے کہاایشیائی ثقافت قدیم ترین اور مضبوط ہے ، درپیش مسائل کے حوالے
سے ایشیا کے لوگوں کوخود جدوجہد کرنا ہوگی،مغرب میں صرف اپنے بارے میں
سوچنے کا رحجان بڑھ رہا ہے ،ایشیا کے قدرتی وسائل کا ہمیشہ استحصال کیاگیا ۔