Mar 15, 2017 01:05 pm
views : 757
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 39 Points
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،39پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس39پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 48578پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 297کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔