کراچی،شہر قائد سمیت ملک بھرمیں خانہ ومردم شماری کا آغاز ہوگیا
فو ج کی نگرانی میں ملک بھرمیں آج سے خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے
جو 2مراحل میں 25مئی تک مکمل ہوگا۔ صبح 8بجے کراچی سمیت ملک بھرکے منتخب
اضلاع میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران ایک لاکھ 18ہزار سے زیادہ
شمار کنندگان پہلے تین روز تمام عمارتوں کی گنتی کریں گے اور پھر اٹھارہ
مارچ سے افراد کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔
سندھ میں کراچی کے 6اضلاع کے علاوہ حیدرآباد ار گھوٹکی میں بھی آج مردم
شماری ہورہی ہے ۔ مردم شماری کے لیے کراچی کو 14ہزار 552بلاکس میں تقسیم
کرکے سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔
فوج اور رینجرز کے علاوہ پولیس کے 16ہزار افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض
سر انجام دیں گے۔ شہر میں اس مقصد کے لیے 365چارجز ،دو ہزار 412سرکلز اور
14ہزار 552بلاکس میں تقسیم کیاگیا ہے۔
ایک شمار کنندہ دو بلاکس کا ذمے دار ہوگا،ایک بلاک کی خانہ شماری 15سے
17مارچ تک جاری رہے گی جس کے بعد 18سے 27مارچ تک اسی بلاک کی مردم شماری
ہوگی جب کہ 28مارچ کا دن بے گھر افراد کی شماری کے لیے مختص کیاگیا ہے ۔
خانہ اور مردم شماری کے لیے فوج کیعلاوہ پولیس کے10ہزار 500اہلکار شہر میں
ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔