Mar 15, 2017 02:15 pm
views : 800
Location : Governor House
Karachi- Oath Taking Ceremony of Chief Justice Sindh High Court
کراچی ، احمد علی ایم شیخ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر
سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنیعہدے کا حلف
اٹھالیا۔ گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا۔تقر یب حلف برداری گورنر
ہاؤس میں ہوئی۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سندھ ہائیکورٹ کے ججز
، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ احمد علی ایم شیخ
سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں۔
چیف جسٹس سندھ ہا ئی کورٹ احمد علی ایم شیخ 3 اکتوبر 1961 کو لاڑکانہ
میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجوایشن تک لاڑکانہ میں تعلیم حاصل کی۔ ایل ایل
بی شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور سے کیا اور 1990 میں بطور وکیل پریکٹس شروع
کی۔ 1994 سے 1995 کے دوران لاڑکانہ بار کے سیکرٹری اور نائب صدر بھی رہے۔
بعد ازاں ہائیکورٹ بار لاڑکانہ کے صدر منتخب ہوئے۔ ستمبر 2009 میں سندھ
ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے ، دو سال بعد اکتوبر 2011 میں انہیں
سندھ ہائیکورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری اور جسٹس احمد علی
شیخ کی بحیثیت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش جوڈیشنل کمیشن
اور پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی دے چکی تھی۔