Mar 15, 2017 02:29 pm
views : 734
Location : Nushki 110wing
Nushki- Wing Commandor Nushki 110 Wing Lt.Col Muhammad Raiz Media Briefing about Census 2017
نوشکی ،ایف سی بلوچستان اپنی اہم ذمے داری نبھانے کے لیے تیار ہے،لیفٹننٹ کرنل محمد ریاض
ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا آغاز
ہوگیا، سیکورٹی انتظامات سنبھالنے کے لیے ضلع نوشکی 110ونگ سے ایف سی
افسران واہلکاروں کی مختلف علاقوں کی جانب روانگی کا عمل شروع کردیاگیا۔
اس موقع پر ونگ کمانڈنٹ نوشکی لیفٹیننٹ کرنل محمد ریاض نے ذرائع ابلاغ کے
نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ایف سی بلوچستان اس اہم قومی ذمے داری کو
نبھانے کے لیے مکمل تیار ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں جو پلان دیا
گیا اس کے مطابق ہم نے افسران کو وہ تمام میٹریل فراہم کردیا ہے اورآج
انہیں اکھٹا کرکے انہیں منتخب علاقوں میں بھیجا جارہاہے، جس میں ایف
سی،ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران ،لیویزاور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
تعداد کے بارے میں بتاتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل محمد ریاض نے کہا 300ایف سی
اہلکارنوشکی ملائیشیا ،250لیویز اہلکاراور 100پولیس اہلکار اس میں شامل ہیں
جب کہ 51نومینٹرز اور 60سپروائزربھی خانہ ومردم شماری میں حصہ لے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل ریاض نے کہا ہم نے کام کو بہترطورپر انجام دینے کے لیے پورے
اضلاع میں 3کیمپ لگائے ہیں،جس میں دو کیمپ دور دراز کے علاقوں کے لیے اور
ایک سینٹر کو کور کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں کہاہمیں نوشکی کی انتظامیہ ، گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پورے نوشکی کے
عوام کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے اورہم اس پورے عمل کو بااحسن طریقے
سے انجام دینے اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔