Mar 15, 2017 02:47 pm
views : 808
Location : Different Areas
Lahore- Population Census 2017 begins
لاہور، پنجاب کے مختلف اضلاع میں خانہ ومردم شماری کا آغاز ہوگیا
فو ج کی نگرانی میں ملک بھرمیں آج سے خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے
جو 2مراحل میں 25مئی تک مکمل ہوگا۔ صبح 8بجے لاہور سمیت ملک بھرکے منتخب
اضلاع میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران ایک لاکھ 18ہزار سے زیادہ
شمار کنندگان پہلے تین روز تمام عمارتوں کی گنتی کریں گے اور پھر اٹھارہ
مارچ سے افراد کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔اس موقع پر فوج کے دولاکھ جوان
سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پنجاب سے پہلے مرحلے میں لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ ،ڈیرہ غازی خان اور راجن
پور کے اضلاع شامل کیے گئے ہیں۔14اپریل تک جاری رہنے والی مردم شماری کے
پہلے مرحلے میں خصوصی فارم اور جدید ترین مشینری استعمال کی جارہی ہے۔
ایک شمار کنندہ دو بلاکس کا ذمے دار ہوگا،ایک بلاک کی خانہ شماری 15سے
17مارچ تک جاری رہے گی جس کے بعد 18سے 27مارچ تک اسی بلاک کی مردم شماری
ہوگی جب کہ 28مارچ کا دن بے گھر افراد کی شماری کے لیے مختص کیاگیا ہے ۔
خانہ اور مردم شماری کے لیے فوج کے علاوہ پولیس اور رینجرز کے جوان بھی
ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پرڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے صحافیوں سے بات چیت
کرتے ہوئے کہا مردم شماری کے حوالے سے حکومت اور پاکستان آرمی کی جانب سے
کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ 19سال کے بعد ملک میں مردم شماری کا ہونا
خوش آئند بات ہے۔امید کرتے ہیں مردم شماری کے بعد لوگوں کا معیار زندگی
بہتر ہوگا۔
شیر علی گورچانی نیکہا اس معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے ،یہ عوامی
مفادکا کام ہے اور اس پر جو بھی رپورٹ آئے گی وہ میڈیا کے سامنے ضرور پیش
کریں گے۔
جب کہکمشنر مردم شماری لاہور عارف انور بلوچ نے کہاپنجاب کے 16اضلاع میں
مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اس وقت 30ہزار کے قریب سیکورٹی اہلکار
عملے کے لوگوں کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہیں۔
کمشنر مردم شماری لاہورنے مزید کہا اس عمل میں مساجد،مدارس، جیل ،اسپتال
،یتیم خانے سمیت ہر بلڈنگ کا شمار کیاجائے گااور یہ پہلا مرحلہ 15اپریل تک
جاری رہے گا۔