Mar 15, 2017 02:51 pm
views : 741
Location : Different Areas
Quetta- 6th Census Begins,Security High Alert
کوئٹہ،بلوچستان کے 15 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات
ملک بھر کی طرح بلوچستان کے 15 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے۔
مختلف شہروں میں شمار کنندگان کو متعلقہ سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ صبح 8
بجے ملک بھر کے منتخب اضلاع میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران ایک
لاکھ 18 ہزار سے زیادہ شمارکنندگان پہلے 3 روز تمام عمارتوں کی گنتی کریں
گے اور پھر 18 مارچ سے افراد کی گنتی شروع ہو گی، فوج کے 2 لاکھ جوان
سیکیورٹی کے لئے بھی موجود ہوں گے۔ 14 اپریل تک جاری رہنے والے مردم شماری
کے پہلےمرحلے میں خصوصی فارم اور جدید ترین مشینری استعمال ہوگی تاکہ کوئی
بھی مردم شماری کے نتائج پر اعتراض نہ کر سکے۔ بلوچستان سے کوئٹہ،
نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے اضلاع مردم شماری کے پہلے مرحلے کا حصہ
ہیں۔
صوبائی کمشنر شماریات کے مطابق مردم شماری کے لئے بلوچستان کو10 ہزار 1سو4
بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 5 ہزار 6 سو 29 بلاکس،5 سو 58
سرکلزاور 1 سو 54 چارجز ہونگے۔پہلے مرحلے میں 2 ہزار 8 سو 20 شمار کنندہ
سمیت 3ہزار 5 سو 32 ملازمین خدمات سر انجام دیں گے۔
مردم شماری فارم میں غیر ملکیوں کا خانہ بھی شامل ہے۔افغان مہاجرین کارڈ
رکھنے والوں کوغیر ملکیوں کے خانے میں شمار کیا جائے گا۔مردم شماری پیچیدہ
عمل ہے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صوبائی کمشنر شماریات کے مطابق مردم شماری کے دوران ہرٹیم کے ساتھ 1 پولیس اور 1 آرمی کا جوان تعینات ہوگا۔