کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ایران کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل احمد محمدی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ایران کے نئے تعینات ہونے والے قونصل
جنرل احمد محمدی نے ملاقات کی ۔ ایران کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل
احمد محمدی نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنرہاؤس میں کی ۔ملاقات کے
دوران صوبہ کے سماجی شعبہ کی ترقی میں ایران کے مزید تعاون اور دلچسپی کے
دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاپاکستان اور ایران اسلامی اخوت کے
رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات
ہیں۔ صوبہ میں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں ایران نے سب سے پہلے امدادی
کام انجام دئیے۔
یران کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہاایران کے عوام
اور حکومت پاکستان کو بہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔صوبہ کی ترقی کے لئے تعاون
جاری رکھیں گے۔