Mar 15, 2017 03:54 pm
views : 829
Location : Different Areas
Karachi- DG Rangers Sindh visits different areas
کراچی، ڈی جی رینجرز(سندھ) محمد سعید کا نیوکراچی اور سر جانی ٹاؤن کے علاقوں کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ ) میجر جنرل محمد سعید نے نیو کراچی اور
سرجانی ٹاؤن کے علاقو ں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور آفیسر ز اور جوانوں
سے ملاقات کی۔ اس مو قع پر علاقہ سیکٹر کمانڈ ر نے ڈی جی رینجرز کو رلاقے
کی صورت حال خصوصاً امن وامان بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر
بر یفنگ دی۔
بعدازاں دی جی رینجرز نے نئی تعمیر ہو نے والی حب چیک پو سٹ کا اافتتاح
کیا۔ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے کہا سیکیورٹی صورتحال اور کسی بھی
غیر قانونی نقل وحرکت کی روک تھا م کو مؤ ثر بنانے کے لئے ان چیک پوسٹوں کی
افادیت مسلم ہے۔اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز (سندھ ) محمد سعید نے سیکیورٹی
صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے۔