کراچی، شہر میں خانہ و مردم شماری کا عمل سخت سیکورٹی میں جاری
کراچی میں خانہ ومردم شماری کے پہلے مرحلے کا انتہائی سخت سیکورٹی میں آغاز
ہوگیا۔پہلے روز شہرکے مختلف علاقوں میں مردم شماری کا عملہ جہاں گھر وں کی
گنتی میں مصروف رہا وہی سیکورٹی پرمامور اہلکار عملے کی حفاظت کرتادکھائی
دیا۔ گھروں کی گنتی کا عمل مزید دو تک جاری رہے گاجس کے بعد افراد کی گنتی
کا عمل شروع ہوگاجو 15اپریل تک جاری رہے گا۔
شہرمیں آج صبح 8بجے شروع ہونے والی مردم شماری کے عمل میں شہریوں نے عملے
اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجب کہ عملے کے ساتھ موجود
فوج اور پولیس کے اہلکار کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار چاک وچوبند
رہے۔
واضح رہے کہ ملک میں پہلی مردم شماری 1951ء دوسری 1961،تیسری 1972،چوتھی
1981،پانچویں 1998میں منعقد ہوئی ۔19سال کے وقفے کے بعد چھٹی مردم شماری
2017ء میں کی جارہی ہے۔