گوادر،وزیراعظم نواز شر یف بزریعہ سڑک پسنی سے گوادر پہنچ گئے
وزیراعظم نواز شریف کراچی سے پسنی پہنچے جہاں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اوروزیراعلیٰ سردار ثناء اللہ زہری نے پسنی ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا ۔پسنی آمد کے بعد وزیر اعظم بذریعہ سڑک گوادر کے لئے روانہ ہوئے پسنی سے گوادر تک یہ سڑک 136 کلومیٹر ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سفر کےلئے محفوظ ترین ہےڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی وزیر اعظم کو گوادر کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔
دورے کے دوران وہ گوادر کے تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے اس کے علاوہ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔