Mar 15, 2017 05:38 pm
views : 807
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Chief Selector Inzamam-ul-Haq Media Talk
لاہور، دورہ ویسٹ انڈیز: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ،ون ڈے ٹیموں کا اعلان
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیئے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ کا اعلان
کردیا گیا ہے جس میں کامران اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ون
ڈے کے سابق کپتان اظہرعلی، عمر اکمل اور یاسر شاہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا
سکے۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈ م میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے
ہوئےقومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا عمرا کمل کو فٹنس مسائل کے
باعث دورہ ویسٹ انڈیز کے لیئے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور اوپننگ بلے باز احمد
شہزاد ٹیم میں واپس آئے ہیں،ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جب کہ دیگر
کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ،بابراعظم،شعیب ملک ،فخر زمان،شاداب خان،عثمان
شنواری،وہاب ریاض،عماد وسیم ،محمد نوازاور حسن علی،سہیل تنویر،رومان رئیس،
شامل ہیں جب کہ فاسٹ بالر محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی میں آرام کا موقع دیا گیا
ہے۔
ون ڈے ٹیم میں شامل 16 کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز حمد،احمد شہزاد،کامران
اکمل،محمد حفیظ،بابراعظم،شعیب ملک،فخرزمان ،آصف ذاکر،عماد وسیم،شاداب
خان،فاسٹ بالرزمیں حسن علی،وہاب ریاض ،محمد عامر،فہیم اشرف اور جنید خان
شامل ہیں جب کہ اسپن بالنگ کے لیئے محمد اصغر کو موقع دیا گیا ہے۔