Mar 15, 2017 05:53 pm
views : 786
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock exchange, 100 Index declines by 233 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 233 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 233
پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 48305 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ
کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 222 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 7 1کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا