Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 15, 2017 08:12 pm views : 735

Location : National Defence University

Islamabad- Pak-UK Seminar
  • Urdu

اسلام آباد ، پاکستان اور برطانیہ کے تحت 2 روزمشترکہ پاک یو کے سیمینار کا انعقاد

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والے آپریشن کا مقصد ملک کو مستحکم کرنا تھا جب کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد آپریشن کے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تحت 2 روزمشترکہ پاک یو کے سیمینار کا انعقاد ہوا، سیمینار کا عنوان استحکام اور امن کی کوششوں کے تجربات کا تبادلہ تھا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 2007 میں شروع ہونے والےآپریشن کی اہمیت بیان کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پرروشنی ڈالی۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں شروع ہونے والا آپریشن ہی آپریشن ردالفساد میں تبدیل ہوا ماضی میں شروع کئے جانے والے آپریشن کا مقصد ملک میں امن واستحکام لانا تھا جب کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ماضی کے آپریشنز سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے ۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستانی فورسز کی بے پناہ کاوشیں اور قربانیاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں نے ناصرف پاکستان کو محفوظ بنایا بلکہ پوری دنیا کو محفوظ کیا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved