Mar 16, 2017 01:01 pm
views : 779
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 470 Points
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں470 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس470پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 47820پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 297کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 47کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔