Mar 16, 2017 01:32 pm
views : 816
Location : Different Areas
Peshawar- Census 2nd Day Security Arrangements
پشاور،شہر بھر میں دوسرے روز بھی خانہ ومردم شماری کا عمل جاری ہے
ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی مردم شماری کا عمل دوسرے روز بھی اپنے معمول
کے مطابق شروع ہوا۔ اس موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔
پاکستان آرمی اور پولیس کے جوانوں پر مشتمل اہلکاروں وافسران سیکورٹی کے
فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔دوردراز علاقوں میں آرمی کے جوانوں نے پوزیشن
سنبھالے رکھی ہے۔خانہ ومردم شماری کے دوسرے روزاے اے سی الطاف حسین کی
نگرانی میں ایک ہزار سے زائد ٹیموں نے خانہ شماری میں حصہ لیا۔
اس موقع پر اے اے سی الطاف حسین نے بتایا مردم وخانہ شماری کاعمل پرسکون
انداز میں جاری ہے اور ہم نے سو فیصد نتائج کے لیے ہرممکن اقدامات کر رکھے
ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا ٹیموں میں شامل تمام اہلکاراورعملہ تربیت یافتہ ہے جس
کے باعث کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑرہا۔ لوگوں کے تعاون
سے جلد ہی خانہ شماری کا عمل مکمل کرکے مردم شماری کا آغاز کریں گے۔