کراچی ،پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں ذوالفقار علی بھٹو کا کردار اہم ہے ،سیدمراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے ساتھ اس کے
آغاز سے پہلے سے ہوں، پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں ذوالفقار علی بھٹو کا
کردار اہم ہے۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سی پیک سیمینار
سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈکا تصور 64ملکوں
کو آپس میں ملائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک میں سب سیزیادہ اہم روڈ نیٹ ورک کردار ادا کرے گا، کراچی کو سی پیک کوریڈور سے ملانے کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سرکلر ریلوے اور دھابیجی انڈسٹریل
زون شامل کرنے پر شکر گزار ہیں،منصوبے کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں
تھر کول کا اہم کردار ہو گا۔