وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی عمارت کوخانہ شماری کے دوران108ش نمبر دے دیاگیا
ملک کے 63اضلاع میں جاری خانہ شماری کے دوسرے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے پرنسپل
سیکریٹری نوید کریم بلوچ نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی عمارت پر خانہ شماری
نمبر 108ش لگایا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس کے دیگر افسران اور
ادارہ شماریات کا عملہ بھی موجود تھا۔
ملک بھرمیں جاری خانہ شماری کا آج دوسرا روز ہے اور اس حوالے سے متعلقہ
علاقوں میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے جوان
اور پولیس اہلکارادارہ شماریات کے عملے کے تحفظ اورکسی بھی شرپسندی سے
نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
سندھ میں کراچی کے 6اضلاع کے علاوہ حیدرآباد،گھوٹکی اور تعلقہ سہون شریف
میں بھی مردم شماری کاعمل جاری ہے۔خانہ شماری کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے
گا۔