Mar 16, 2017 02:59 pm
views : 865
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar- Young Doctors Protest
پشاور،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریضوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کر دی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پنجاب کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج خیبرپختونخواہ تک پہنچ چکا ہے جہاں
پشاور میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے لیڈی ریڈنگ
اسپتال میں ہڑتال کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرزنےڈاکٹر مرتضی کی پراسرا ر موت کے
خلاف ہڑ تال کی کال دی ہے ۔ینگ ڈاکٹر ز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر مرتضی کی
پر اسرار موت پر تحقیقا ت کروائی جائے ۔
دوسر ی جانب ڈا کٹروں کے بائیکاٹ پرعوام نے احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ
ہمارے مریض تڑپ رہے ہیں لیکن ان کو کوئی خیال نہیں ہے،چند ڈاکٹر جب چاہئے
تمام ہسپتال بند کر دیتے ہیں۔
لواحقین نے مزید کہا مریض آئی سی یو اور دیگر وارڈ میں ڈاکٹروں کی راہ دیکھ رہے ہیں۔