Mar 16, 2017 04:24 pm
views : 741
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PTI Leader Naeem-ul-Haq Media Talk
اسلام آباد، آج حق اور سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہوئی ،نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف آج سے
احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے اسپیکر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی
ریفرنس مسترد کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی
ایاز صادق کے خلاف آج سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق
کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس الیکشن کمیشن
کو بھیجا تھا جسے الیکشن کمیشن نے خارج کر دیا ہے۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مزید کہا آج حق اور سچ کی فتح
اور جھوٹ کی شکست ہوئی، ایاز صادق نے اپنے لیڈر کو بچانے کی کوشش کی لہذا
اب وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں۔