Mar 16, 2017 04:35 pm
views : 741
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz Media Talk
عمران خان صرف الزامات لگاناجانتے ہیں ،ثابت کرنا نہیں،دانیال عزیز
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے چیف الیکشن کمیشن کے دفترکے
باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عمران خان کو شدید تنقید
کا نشانہ بناتے ہوئے کہاپی ٹی آئی چیئرمین نے ہمیشہ عوام کی آنکھوں میں
دھول جھوکنے کی کوشش کی اور ہر بار انہیں ناکامی کا سامنا ہوا۔
دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان اور ان کی جماعت ہمیشہ دوسروں پر الزام
لگانا جانتی ہے ،جب ثابت کرنے کا وقت آتا ہے تو خود چھپ جاتی ہے۔
سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے حوالے سے جاری پانامہ کیس
کا حوالہ دیتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا عدالت خود کہہ چکی ہے کہ کیس کے
حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے جو دستاویزات جع کرائی گئیں ہیں وہ نامکمل
ہیں ۔پی ٹی آئی نے ہمارے جمع کرائے گئے دستاویزات میں سے ہی پیپرز نکال
کرعدالت میں جمع کرائے ہیں۔ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں جو وہ عدالت میں
جمع کراتے۔
دانیال عزیز نے کہاپی ٹی آئی نے ایک دعویٰ کیا تھا کہ جو بھی اس جماعت میں
شامل ہوگا پہلے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس کے بعد اسے جماعت میں
شامل کیاجائے گا،جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ جو شخص اس جماعت میںآرہا ہے
کہیں اس پر کوئی کیس تو نہیں اور کہیں اس نے پلی بارگین تو نہیں کی لیکن
عجیب بات ہے جانچ پڑتال کے لیے بنائی گئیں کمیٹیاں ہی برطرف کرد ی گئیں جس
کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ چار الیکشن کمشنر جن کی پی ٹی آئی میں
ڈیوٹیاں لگائیں تھیں انہیں فارغ کردیاگیا ۔