Mar 16, 2017 04:45 pm
views : 761
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PML(N) Leader Talal Chaudrhy Media Talk
اسلام آباد، عمران خان کے پاس نہ اولاد کا حساب ہے نہ دولت کا، طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنمااور ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے چیف الیکشن کمیشن
کے دفترکے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا عمران خان اور جہانگیر ترین کے
والد کو کرپشن کی وجہ سے فارغ کیاگیااور یہ بات ساری دنیا جانتی ہے ،اس
کرپشن سے جو دولت کمائی گئی اس پر ان کا کہنا ہے کہ یہ چوری ہم نے الیکشن
لڑنے سے پہلے کی ہے اور الیکشن کمیشن اس چوری کوپکڑنے کا اختیار نہیں
رکھتا۔
طلال چوہدری نے کہا عمران خان اور جہانگیر ترین کہتے تھے کہ وزیراعظم
استثنیٰ کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،انہیں استثنیٰ حاصل ہونے کے باوجود انہوں نے
استثنیٰ نہیں لیا، مگر آج عمران خان اور جہانگیر ترین کی جوڑی نے نا صرف
استثنیٰ لیا بلکہ یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اسپیکر کے ریفرنسز پر ہمیں
نہیں پکڑ سکتا۔
طلال چوہدری نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایک سال پہلے بھیجے گئے
ریفرنسز پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ میرٹ پر نہیں بلکہ صرف اتناگیا کہ یہ
ریفرنسز نامکمل ہیں۔عمران خان کہتے ہیں ہم سے اتنے سال پرانے حساب کتاب نہ
مانگے جائیں ، انہیں استثنیٰ حاصل ہے، لیکن وزیراعظم سے ستر سال کا حساب
مانگا جارہاہے ۔
طلال چوہدر ی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
آپ کے پا س نہ تو اولاد کا حساب ہے اور نہ ہی دولت کا حساب ہے ۔کالے دھن کو
سفید کس طرح کیا اس پر بھی آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔