لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مملکت و چیئرپرسن
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے ملاقات کی۔ چیئرپرسن بے نظیر
انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف سے
ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں کی ۔ملاقات کے دوران انتہائی کم وسیلہ خاندانوں
کی مدد کیلئے جاری پروگرامز خصوصاً وسیلہ تعلیم پروگرام پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہاانتہائی کم وسیلہ
خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف
کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کم وسیلہ خاندانوں کا معیار زندگی
بلند کرنے کیلئے اربوں روپے صرف کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہاعوام کی فلاح و بہبود اور ان کا
معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیحات ہیں۔پنجاب میں کم وسیلہ طبقات
کیلئے جاری سماجی پروگراموں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کیلئے پنجاب سوشل
پروٹیکشن اتھارٹی بنائی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے مزید کہاصوبے میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کارمزید بڑھایا جائے۔
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے پروگرام کے تحت کم
وسیلہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی خصوصاً وسیلہ تعلیم پروگرام پر پیش رفت
کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے
کہاوسیلہ تعلیم پروگرام اس وقت پنجاب کے 7 اضلاع میں جاری ہے۔ وسیلہ تعلیم
پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔