Mar 16, 2017 06:24 pm
views : 726
Location : Parliament House
LAHORE - SHEIKH RASHEED MEDIA TALK
اسلام آباد، حکمرانوں کو چینل پر بیٹھ کر مشورہ دینے والے گیم کھیل رہے ہیں،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جولوگ چینل پربیٹھ کر حکمرانوں کو مشورے
دے رہے ہیں کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ان کے حق میں آئے گا تومیں ان سے یہ
کہنا چاہتاہوں کہ فیصلہ عوام کے حق اورمفادعامہ کے تحت آئے گا۔پہلے بھی ان
لوگوں نے قطری خط کے مشورے دے کر وزیراعظم کو پھنسوایا اب بھی وہ ایسی ہی
باتیں کررہے ہیں، میں ان سے کہتا ہوں کہ پلس گیم کھیلنا چھوڑدو۔
شیخ رشید نے مزید کہا میرا کیس بالکل صاف ہے ، 62اور 63صادق اور امین پر
ایک تاریخی فیصلہ آنے والا ہے،اورجو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں وہ من وعن قبول
ہے۔
شیخ رشید نے کہا سب سے خوش آئند بات ہے کہ یہ لوگ ابھی تک نہیں جان سکے کہ
فیصلہ کیا آنے والا ہے،جس کا مطلب ان کی تمام کوششیں ناکام ہیں۔یہ لوگ اب
ہڑتالوں اور عوام کے ساتھ لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ساتھ ساتھ عوامی
معاملات کوبھی الجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،لیکن اس کیس کی خوبصورتی یہ
ہے کہ تمام تر کوششؤں کے باوجودانہیں بھنک تک نہیں ملی کہ آگے کیاہونے
جارہاہے،اس لیے گینگ اب گیم کھیلنے کی تیاری کررہاہے۔