Mar 16, 2017 07:13 pm
views : 708
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Shah Muhammad Shah
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے مسلم لیگ ن سندھ کے نائب سینئر صدر شاہ محمد شاہ کی ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر
شاہ محمدشاہ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی مجموعی صورت حال اور باہمی
دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا صوبے کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے
رابطے میں ہیں ،سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے جس کے لیے تمام وسائل
بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
محمد زبیر نے مزید کہا ڈیڑھ ماہ کے دوران صوبے اور بالخصوص کراچی کی ترقی
کے لیے کئی دورے کیے ہیں،گرین لائن ،کراچی حیدرآباد موٹروے ،لیاری ایکسپریس
وے اور کے فور جیسے منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم
ہوسکیں گی۔
اس موقع پر شاہ محمدشاہ نے کہا آپ کی بطور گورنر تعیناتی وزیراعظم کا
بہترین فیصلہ ہے ،وزیراعظم کی پالیسیوں پر عمل درآمد پر بھرپور تعاون کریں
گے ، تاکہ صوبے ترقی وخوشحالی کی منزل طے کرسکیں۔