Mar 16, 2017 08:49 pm
views : 741
Location : Domestic Place
Islamabad- Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan Media Talk
اسلام آباد،پاکستان کے مخالف گروپ کو ملک میں سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے،چوہدری نثار
وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے
جبکہ قوم توہین رسالت کرنے والوں کے خلاف متحد ہے جبکہ اس جرم میں ملوث
افراد کوسزا دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلی چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ الطاف حسین سے متعلق
انٹرپول سے رابطہ کیا ہے اور بانی متحدہ سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک
پہنچائیں گے، آئندہ چند روز میں برطانوی وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں، ان
سے بھی اس معاملے پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین گزشتہ بیس سالوں سے سنگین جرائم میں ملوث ہیں
اورایم کیو ایم لندن گروپ جو پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اور ملک مخالف
نعرے لگاتا ہو اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ ڈان لیکس سے
متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس سے متعلق
حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تو وہ حکومت کو ضرور بھجوائیں گے۔