Mar 17, 2017 12:56 pm
views : 722
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 426 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں 426 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 426پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ48716پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 308کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔