Mar 17, 2017 03:19 pm
views : 662
Location : Gulberg Police Station
Karachi- IG Sindh A.D Khawaja Inaugurate Reporting Room
کراچی ،آئی جی سندھ نے گلبرگ تھانے میں وومن کمپلین اور پولیس ویری فیکیشن ڈیسک کا افتتاح کردیا
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گلبرگ تھانے میں وومن کمپلین اور پولیس ویری فیکیشن ڈیسک کا افتتاح کردیا۔
آئی جی سندھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا رپورٹنگ روم کے قیام سے
شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی، میں اس بہترین کام پر صرف شاباشی دے
سکتا ہوں۔
ا ے ڈی خواجہ نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک قدم آگے ہی جارہے ہیں،اگر ہم
اپنے شہر کے لیے محنت اور تندستی سے کام کریں تو اس سے دورس نتائج برآمد
ہوں گے۔
اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کراچی کو چار اہم چیزوں کی ضرورت ہے ، پہلا
15رسپورنس سروس ہے جس کا مقصد مشکل میں شہریوں کی مدد کے لیے پولیس کا
بروقت پہنچاہے،اس پر کام کررہے ہیں ،دوسرا شہر کے ٹریفک کامسئلہ ہے جس سے
ہر شخص عاجز آچکا ہے،لیکن اس میں صرف پولیس کا کردار ہی اہم نہیں اس میں
انفراسٹرکچر بھی اہمیت رکھتا ہے، سڑکیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی اہم کردار
ادا کرتی ہیں۔اس کے بعد لائسنس ہے جسے ہم نے آن لائن کرکے شہریوں کی مشکلات
میں کافی حد تک کمی لائے ہیں، اسے دنیا میں کہیں سے بیٹھ کر چیک کیاجاسکتا
ہے کہ یہ لائسنس اصلی ہے یانہیں ، اور آخری کام اس پورے سسٹم کو دوسرے
شہروں سے جوڑنا ہے ، جس پر تیزی سے کام کیاجارہاہے۔
اے ڈی خواجہ نے کہا ہم نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ لائسنس کی مد میں
حاصل ہونے والی رقم کا 30فیصد بھی اگر لائسنس آفس برانچ کو واپس کردیاجائے
تو اس سے لائسنس آفس کے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔