Mar 17, 2017 03:35 pm
views : 802
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Vice Chancellor KU
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ملکی ترقی و خوشحالی میں جامعہ
کراچی سے فارغ التحصیل گریجویٹس نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔جامعہ کراچی
بین الاقوامی سطح پر ملک کی شناخت اور پہچان ہے۔جامعہ کے مختلف شعبوں میں
ہونے والی عالمی معیار کی تحقیق قابل تحسین ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہا اسے مزید بہتر بنانے،اور نئے شعبہ جات کے قیام میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے گورنر سندھ محمد زبیر کو جامعہ کو
درپیش مسائل،مختلف شعبہ جات میں کی جانے والی تحقیق،طالب علموں اور فیکلٹی
کی تعداد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔