Mar 17, 2017 03:48 pm
views : 893
Location : Fc Headuqarter
Peshawar- Commandant Frontier Constabulary KPK Liaquat Ali Khan Media Talk
پشاور ،ایف سی کے تربیتی کیمپ پر حملہ ناکام، شہید اہلکارکی نماز جنازہ اداکردی گئی
ایف سی کمانڈنٹ کے پی کے لیاقت علی خان نے شبقدر میں واقع ایف سی کے تربیتی
مرکز پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکار کی
نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا صبح
فجر کی نماز کے بعد دو خودکش حملہ آور تربیتی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش
میں مار دیے گئے ،مقابلے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا
ہے۔
ایف سی کمانڈنٹ خیبر پختونخواہ نے مزید کہا حملہ آوروں نے تربیتی کیمپ میں
موجود اہلکاروں کے مطابق لباس پہنے ہوئے تھے ،لیکن گیٹ پر موجود اہلکاروں
نے انتہائی مہارت سے انہیں پہچان لیا،آگے بڑھنے سے منع کرنے پر حملہ آورو ں
نے فائرنگ کردی جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ
میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔
ایف سی کمانڈنٹ نے بتایا کہ حملے کے وقت سینٹر میں 120تربیتی اہلکار موجود
تھے،جنہیں نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے یہاں کا رخ کیا تھا، تاہم حملہ
ناکام بنانے کے بعد ہم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔