Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 17, 2017 04:37 pm views : 755

Location : University Road

Karachi- University Road Under Construction
  • Urdu

کراچی ،یونیورسٹی روڈ کی تعمیرکاکام سست روی کا شکار

کراچی ،یوینورسٹی روڈ کی ازسر نو تعمیر کا کام سست روی کاشکارہونے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی تک 3.2کلومیٹر سڑک کی تعمیرکا کام گزشتہ 6,7ماہ سے جاری ہے ،جو اب شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ ایک طرف ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے تو دوسری طرف دھول مٹی سے علاقہ مکین سانس ودیگر بیماری میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے واضح احکامات کے باوجود سڑک کی تعمیر میں تیزی نہیں لائی گئی،ٹھیکیدار کی جانب سے ناقص منصوبہ بندی کے سبب عوام ذہنی اذیت کاشکار ہیں، انتظامیہ نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے نہ کوئی سائن بورڈ آویزاں کیا اور نہ ہی شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا۔ بیت المکرم کے پاس سڑک کی تعمیر نے کاروباری حضرات کو بھی شدید مشکل میں ڈال رکھا ہے ۔
اس موقع پر شہری ڈاکٹر راج کمار نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ایک طرف ٹریفک جام اور دوسر ی طرف دھول مٹی نے پریشان کررکھا ہے ، صبح آفس وقت پر نہیں پہنچ پاتے اور شام کو گھر وقت پر نہیں آسکتے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا سڑک کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی مگر کام کی رفتار سے نہیں لگتا کہ ایک سال میں بھی اس کی تعمیر مکمل ہوسکے گی۔
ڈاکٹر راج کمارنے وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کی وہ سڑک کی تعمیر میں سست روی کا فوری نوٹس لیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
ایک اور شہری انعام الحق نے کہا دھول مٹی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر حکومت کی اس پر کوئی توجہ نہیں ، سڑکوں کی تعمیر سے ہمیں ہی فائدہ ہوگا مگر جب یہ ہی ترقیاتی کام ہمارے لیے عذاب بننے لگیں تو پھر ہمیں کرنا چاہیے۔7ماہ سے سڑک تعمیر نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے یہاں حادثات بھی معمول بن چکے ہیں۔ ون وے کی وجہ سے کوئی کراسنگ بھی نہیں ہے۔
انعام الحق نے حکومت سے گزارش کرتے ہوئے کہا کام کی رفتار کو تیز کیاجائے اور آئندہ کے لیے ایک سسٹم بنایاجائے جس میں شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں ، تاکہ ان مسائل کا دوبارہ سامنا نا کرناپڑے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved