Mar 17, 2017 05:01 pm
views : 748
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور ، آئندہ کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کردیں گے، رانا ثنااللہ
وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اب تک صرف الزام
اور انتشار کی سیاست کی ان کا کام ملک میں ہروقت افراتفری پھیلانا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا الیکشن
کمیشن میں عمران خان کے خلاف ریفرنس بہت سے دائر کیا گیا لیکن کچھ بھی ہو
جائے ان کے خلاف الزامات جوں کے توں باقی ہیں عمران خان اور جہانگیر ترین
کو تلاشی دینا پڑے گی۔
صوبائی وزیرقانون نے کہا تحریک انصاف میں انتشار پھیلانے والے اور منفی
سیاست کرنے والے لوگ ہیں جب کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے اب تک صرف الزامات اور
انتشار والی سیاست ہی کی ان کام ہی یہی ہے کہ ملک میں افراتفری رہے آئندہ
کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کردیں گے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو
بہت منانے کی کوشش کی اور مذاکرات بھی کئے گئے گزشتہ روز اعتزاز احس فوجی
عدالتوں کے حوالے سے بھیگی بلی بن کر بات کررہے تھے۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے مزید کہا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر
تنقید سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے اگر اورنج لائن منصوبے میں کوئی رکاوٹ ڈال
دی گئی تو یہ لاہور کے عوام کی بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔