Mar 17, 2017 05:25 pm
views : 895
Location : Pakistan Bureau of Statistics
Karachi - Khawaja Mazhar Jamal Press Conf
کراچی ، آخری بلاک کے اندراج تک خانہ شماری کا عمل جاری رہے گا، خواجہ مظہر جمال
ڈپٹی کمشنر سینسز ڈپارٹمنٹ خواجہ مظہر جمال نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا خانہ شماری کا عمل آج مکمل ہوجائے گا اور کل 18مارچ
سے مردم شماری کا عمل شروع ہوگا۔ جن علاقوں میں اب تک خانہ شماری کا عمل
مکمل نہیں ہوا وہاں کل سے مردم شماری کے ساتھ ساتھ خانہ شماری بھی کی جائے
گی اور یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک آخری بلاک کا اندراج مکمل
نہیں کرلیاجاتا۔
خواجہ مظہر جمال نے مزید کہا اب تک ہمارے پاس 74علاقے ایسے آئے ہیں جہاں
زیادہ گھر رپورٹ ہوئے ہیں،ان گھروں کی دوبارہ گنتی کے لیے ہم نے ریزوراسٹاف
کو تعینات کیا ہے، اور وہاں خانہ شماری کا کام کل بھی چلتا رہے گااور ساتھ
ساتھ مردم شماری بھی شروع ہوجائے گی،جیسے ہی ہمارے رجسٹرڈ مکمل ہوجائیں گے
وہ ہم سرکل سپروائزر کے حوالے کردیں گے اور جہاں جہاں گنتی مکمل نہیں ہوئی
وہ ایڈیشنل اسٹاف کو وہاں بھیج کر اس عمل کو مکمل کرائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر خانہ ومردم شماری نے شکایات کے حوالے سے کہا پنسل سے فارم بھرنے
کی شکایت پر ایکشن لے لیاگیا ہے ،اسلام آباد اورسندھ گورنمنٹ کی جانب سے
لیٹر ایشو کردیے گئے ہیں کہ آئندہ کوئی بھی پنسل سے فارم نہیں بھرے گا،اور
جن علاقوں سے یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ یہاں عملہ نہیں پہنچا یا اس گھر
کا انداراج نہیں ہوا ،اسے بھی دیکھ رہے ہیں۔ اس وقت آدھا کراچی مکمل ہوا
ہے اور آدھا شہر 15دن کے بعد مکمل ہوگا،شہریوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے
کی ضرورت نہیں ۔