Mar 17, 2017 06:10 pm
views : 701
Location : Jamaia Qasam Allom
Multan- Fazal ur Rehman Media Talk
ملتان ،بیرونی مداخلت نے پاکستان کی خودمختاری چھین لی ہے ،مولانا فضل الرحمن
جمعیت علما اسلام کے سربراہ کے مولانا فضل الرحمن نے جامعہ قاسم العلوم
ملتان کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہم نے
اول دن سے پاکستان میں امریکی مداخلت کی مخالفت کی ہے، لیکن بدقسمتی سے
جنرل مشرف کے بعد بھی ہم مسلسل ان پالیسیوں کی پیروی کررہے ہیں ،پاکستان اس
وقت سے ایک دلدل میں پھنسا ہوا ہے اور اسے نکالنے کی کوئی سبیل نظرنہیں
آرہی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا سی آئی اے ،بلیک واٹر اور نہ جانے کون کون
سی ایجنسیوں کے لوگوں نے اپنانیٹ ورک پاکستان میں اتنا مضبوط کرلیا ہے کہ
اب انہوں نے ہم سے ہماری خود مختاری بھی چھین لی ہے۔ اگرہمیں پاکستان کو
حقیقی معنوں میں خودمختار بنانا ہے تو ہمیں بین الاقوامی مداخلت کو روکنا
ہوگا۔
صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا اس میں
کوئی شک نہیں کہ پاکستان اس وقت داخلی دہشت گردی سے نبردآزما ہے ،بھارت اور
افغانستان کی طرف سے ہماری سرحدیں انتہائی دباؤ کا شکار ہیں ، ایسے میں
ہمیں ہرقدم سوچ سمجھ کر اٹھانے کی ضرورت ہے۔