Mar 17, 2017 07:16 pm
views : 705
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 119 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں119پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 119پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد48409پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر371کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے208کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔